نیوز ڈیسک
جموں//سیشن جج ادھم پور کی معزز عدالت نے این ڈی پی ایس کیس میں دو ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا اور دونوں کو 10 سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔پرنسپل سیشن جج یش پال بورنی نے دو ملزمین لکھبیر سنگھ ولددرشن سنگھ ساکن لدھیانہ، پنجاب اور جتندر سنگھ ولد اندرجیت سنگھ ساکن لدھیانہ، پنجاب کو کیس زیر نمبر 179/2016 کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا۔اس کیس کے سلسلے میں 3افراد کو جکھنی ناکہ ادھم پور میں ایک گاڑی میں پوست کے بھوسے کی نقل و حمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تیسرا اس میں ملوث پریم سنگھ ولدمکند سنگھ ساکن لدھیانہ پنجاب عارضی ضمانت ملنے کے بعد مفرور ہے۔ ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ملزم کو سزا سنانے کے لیے کیس کے تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کو مبارکباد دی ہے۔