سرینگر//ریاستی پولیس نے ٹنل کے آر پارمنشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ، جموں اور راجوری میں 4افراد کو 30کلو گرام پوست اور بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدگان ملزمان میں سے ایک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت کوٹ بلوال سینٹر ل جیل منتقل کیا گیا ۔ جموں شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے2افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ منڈا جموں میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی ،جس میں غیر قانونی طور پر چھپائی گئی9کلو گرام پوست ایک مسافر سے برآمد کی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ یہ کارروائی جمعہ کی شب عمل میں لائی گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں نزدیکی ریاست پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ چنی جموں میں ایک کار کو روکا گیا ،جس میں سے21کلو گرام پوست ڈرائیور کی تحویل سے برآمد کی گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔ادھر اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ڈرگ اسمگلر کو گرفتار کر کے 28 بوتلیں شراب اور 04ٹن بیر ضبط کرلیا۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس ڈ ویژن سنگم سے وابستہ پولیس پارٹی نے مر ہامہ کراسنگ کے نزدیک ناکے کے دوران ایک شخص نور محمد گنائی ولد عبدالرحیم ساکن قا زن پورہ مر ہامہ کو گرفتار کر کے مذکورہ کے تحویل سے 28بوتلیں شراب(رم) اور 04ٹن بیر ضبط کرلیا ۔پولیس نے کیس زیر نمبر166/2017 زیر دفعہ ایکسائز ایکٹ درج کر کے تحقیقات شر وع کی ۔معلوم ہوا ہے جموں پولیس نے راجوری سے ایک منشیات اسمگلر کر پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیا ۔محمدشکور ساکنہ دھانڈی دھر نامی منشیات اسمگلر کو کوٹ بلوال سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ،اس پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حال ہی میںمنشیات اسمگلروں کے خلاف پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لانے پر زور دیا ہے۔