سرینگر//جنوبی کشمیرمیں منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے 2اسمگلروں کوشراب اوربھنگ پاوڈرسمیت گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اننت ناگ پولیس نے ایک شراب اسمگلرکومٹن کے نزدیک گرفتارکیا۔ایس ایچ ائومٹن توصیف احمدکی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملتے ہی کھیری بل مٹن میں ایک رہائشی مکان میں چھاپہ ڈالااوروہاں سے شراب سے بھرے130پائوچ برآمدکئے ۔پولیس کی ٹیم نے شراب کی بھاری مقدارکوضبط کرنے کے ساتھ ہی نثاراحمدمیرنامی اسمگلرکوگرفتارکیاجوبقول پولیس علاقہ میں نوجوانوں کوشراب فراہم کیاکرتاتھا۔گرفتاراسمگلرکیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر15/2018 زیر دفعہ48 ایکسائزایکٹ کے تحت شراب کاغیرقانونی کاروبارکرنے کی پاداش میں کیس درج کیاگیا۔اس دوران کولگام پولیس نے ایک منشیات اسمگلرکوبھنگ پائوڈرکی بھاری مقدارسمیت گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ یاری پورہ کولگام کی ایک ٹیم نے ناگہ بل فرصل کے نزدیک ناکہ لگارکھاتھااوراس دوران عبدالغنی گنائی نامی ایک شخص کی جب تلاشی لی گئی تواسکی تحویل سے 21کلوگرام بھانگ پائوڈرضبط کی گئی۔