سرینگر//اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی جاری رکھتے ہوئے3 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چرس اور کوڈین فاسفیٹ بوتلیں برآمد کی ہیں۔ایس ایچ او بجبہاڑہ کی سربراہی میں بجبہاڑہ تھانہ کی پارٹی نے حسن پورہ کے مقام پر ناکہ چیکنگ عمل میںلائی ۔ اس دوران ایک ماروتی کارزیر رجسٹریشن نمبر JK01M-3811 کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران پولیس نے تقریبا 270گرام چرس برآمد کی۔ گاڑی میں سوار ملزم کی شناخت سمیر احمد ڈار ساکن لسجن سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔بجبہاڑہ تھانہ نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 75/2021 کے تحت درج کیا ۔اس دوران پولیس نے سرنل اننت ناگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ عمل میںلائی ۔ چینگ کے دوران دوافرادعاقب احمد بٹ ساکن لون پورہ مٹن اور مصطفی وانی ساکن سرنل بالا کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 35 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اننت ناگ تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر98/2021 درج کرلیا۔