عظمیٰ نیوزسروس
کولگام+اونتی پورہ// پولیس نے کولگام اور اونتی پورہ میں ایک نیپالی شہری سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔کولگام میں پولیس نے میر بازار کے سٹاپ چوک پر ایک گاڑی کو روکا اور اس کے سامان کے ڈبے سے 1.100 کلو گرام وزنی چرس برآمد کی۔ چیکنگ کے دوران ایک نیپالی شہری جس کی شناخت للت گری ولد نریندر گری ساکنہ جاجھر کوٹ، نیپال کے طور پر ہوئی ہے، کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر JK07-5482 تھا، جسے اسد اللہ ولد محمد قاسم ساکن کرگل چلا رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اسی مناسبت سے، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایک ایف آئی آرزیر نمبر 239/2025 پولیس سٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔اونتی پورہ میں، پولیس سٹیشن پامپور کی ایک پولیس ٹیم نے گیس پلانٹ کے قریب لاتربل میں قائم ایک چوکی پر، تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت اشفاق احمدکھانڈے ولد غلام قادر ، محمد مقبول راتھر ولد عبدالاحد اور عابد حسین خان ولد احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے 725 گرام بھنگ چورا اور 25 گرام چرس نما مادہ برآمد کیا۔ اسی کے مطابق ایف آئی آر نمبر 119/2025 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس سٹیشن پامپور میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ادھرپلوامہ میں پولیس نے ہستی گنڈ، زاڈورہ میں گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو ممنوعہ مادے کے ساتھ گرفتار کیا۔منشیات فروش کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ ذاڈورہ سے چاڈورہ نیوا کی طرف سفر کر رہا تھا۔ اس کی شناخت جاوید احمد شیرگوجری ولد عبدلسلام شیرگوجری ساکنہ زاڈورہ، پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 16.940 گرام پوست کے بھوسے نما مادہ برآمد ہوا۔اسی مناسبت سے پولیس سٹیشن پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 267/2025 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔