پلوامہ+سوپور+بڈگام//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے پلوامہ، سوپور اور بڈگام میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میںممنوعہ مادہ برآمدکر لیا۔ پولیس نے راجپورہ اورٹہاب علاقوں میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو افرادکو گرفتار کرلیاجن کی شناخت عشرت منصور گنائی عرف سمیرساکن میمندرشوپیاں اور محمد ایوب میر کے بطور ہوئی ہے۔تلاشی کے دوران دونوں افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔اس مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔اسی طرح سوپور میں پولیس نے گشت کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت عاقب نثار گوجری عرف عاقب گورے ساکن بٹ پورہ حال ماڈل ٹاؤن اور عرفان احمد غازی عرف راجو غازی ساکن یاسین کالونی آرم پورہ سوپور کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے کوڈین کی 60بوتلیں، 288 منشیات کے ٹیکیاں اور براؤن شوگر برآمد ہوا۔پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 276/2021 سوپورتھانہ میں درج کرلیا ہے۔ادھر ماگام تھانہ نے بٹ پورہ کانہامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالمجید پنڈت ساکن بٹہ پورہ کانہامہ اور نثار احمد وانی ساکن روشن آباد مازہامہ نامی 2افراد کی تلاشی لی کے دوران کوڈین کی 11 بوتلیں اور 190نشیلی ٹیکیاں برآمد ہوئیں۔ انہیں گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر 251/2021 کومتعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔