سرینگر// ریاست گیر منشیات مخالف مہم کو پابندی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے بدھ کے روزپولیس نے جموں میں دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران ایک پنجابی باشندے سمیت چار منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہیروین اور نشہ آور ادویات ضبط کیا۔ پولیس نے منشیات مخالف کاروائیوں کے دوران جموں ضلع میں ایک جبکہ سانبہ ضلع میں تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہیروئن اور نشہ آور گولیاں بر آمد کیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ گزشتہ شام جموں کے بخشی نگر علاقے میں پنجاب کے رہنے والے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار شدہ منشیات اسمگلر کی پہچان راکیش کمار ساکن گرداس پور پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے کہا کہ راکیش نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور اس کو پکڑ کر اس کی تحویل سے 3ہزار نشہ آور کیپسول گولیاں ضبط کیں ۔انہوں نے کہا کہ قصوروار کے خلاف نار کوٹک ڈرگس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران سانبہ کے وجے پور کے راہیا مورہ علاقہ میں دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 2گرام ہیرائن ضبط کیا جبکہ سانبہ کے ہی تھندی کھوئی علاقے سے ایک منشیات اسمگلر کو50گرم چرس اور88نشہ آور گولیوں سمیت دھر لیا۔گرفتار شدہ اسمگلر کی پہچان سوم دت کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے ان تینوںاسمگلروں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔