کپوارہ/اشرف چراغ / کپوارہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران بدھ کو ایک شہری گرفتار کرلیا جس کی تحویل سے 5سو گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر لال پورہ پولیس نے ناکہ کے دوران شالہ گنڈ لولاب کے طارق احمد لون کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے 5 سو گرام ہیروئن بر آمد کیا۔انہو ں نے کہا کہ پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 7/18 درج کر کے NDPS ایکٹ کے تحت تحقیقات شرو ع کی۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کپوارہ پولیس نے منشیات مخالف مہم شروع کی اور اب تک کئی قصور وار گرفتار کرلئے گئے اور بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔