کپوارہ// کپوارہ اور ہندوارہ پولیس نے الگ الگ مقامات پر چھاپوںکے دوران 18کلو چرس بر آ مد کر کے اس بدعت میں ملو ث 5افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔کپوارہ پولیس نے جمعرات کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر درگمولہ علاقہ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک گا ڑی زیر نمبر DL3CAL-6492 کو روک کر اس کی تلاشی کی جس کے دوران گا ڑی میں سوار 3 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں عبدالمجید خان ،مختار احمد خان اور جان محمد لاچھی ساکنان دلباغ لولاب شامل ہیں ۔اُن کی تحویل سے 13کلو چرس برآمدکیاگیا۔پولیس نے واقعہ کی نسبت پولیس تھانہ کپوارہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 65/2018/8/20NDPS,Actدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔اس دوران پولیس چوکی کپوارہ بازار نے بھی ایک کاروائی کے دوران ایک گا ڑی زیر نمبر JK01-9317کی تلاشی لی جس کے دوارن منظور احمد صوفی ساکن سہی پورہ کو گرفتار کیا گیا۔اُن کی تحویل سے 1کلو چرس بر آمد کر کے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 67/2018/8/20NDPS,Actدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ منشیات کے خلاف گزشتہ ایک سال کے دوران پولیس کی مہم جاری ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ ہندوارہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران فاروق احمد گنائی ساکن وارسن کو گرفتار کر کے اُس کی تحویل سے 4کلو چرس بر آمد کی ۔ایس ایچ او ہندوارہ اعظم اقبال خان نے بتایا کہ پولیس نے فاروق کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 131/2018/8/20NDPS,Actدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔