کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری اپنی مہم کے دوران ضلع کشتواڑ کے تکدو چھاترو علاقہ میںمنشیات ریکٹ کو تباہ کردیا۔پولیس کو اطلاعت موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگ سکولی بچوں ،علاقہ کے نوجوانوں اور خواتین سے کم اجرت پر چرس نکالے کا کام لے رہے ہیں ۔چرس جمع کر کے منشیات فروش اسے قصبہ کشتواڑ اور نواحی علاقوں کے نوجوانوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد ایس ایچ او کشتواڑ سمیر جیلانی نے اعلیٰ حکام کی نگرانی میں قصبہ میں مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ناکے لگائے۔پولیس پارٹی نے ایک ناکہ ڈاک بنگلہ چوک میں لگایا اور ایک شخص تلسی داس ولد کنج لال ساکنہ ہیا تاگود تحصیل مغلمیدان کشتواڑ کو روکا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس ضبط کی اور ملزم کو موقعہ پر ہی گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس FIR No. 233/2017 u/s 8/20 NDPS Act پولیس سٹیشن کشتواڑ میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔