سرینگر// منشیات کی لت سے نجات دلانے کیلئے جاری مہم کے تحت پولیس سٹیشن پارمپورہ میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر وانگن پورہ عیدگاہ کے تعاون سے منعقدہ کیمپ ایس پی ویسٹ الطاہر گیلانی کی نگرانی میںہوا ۔اس موقع پرمنشیات کے عادی 30 سے زائد افراد کی سکریننگ اور علاج کیا گیا۔