مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے قریبی گائوں بھیرہ میں ہوئے تعمیراتی کاموں کی کئی عرصہ بعد بھی ادائیگیاں نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مزدور طبقہ نے بتایا کہ منریگا سکیم کے تحت بھیرہ میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام کئے گئے لیکن کئی عرصہ بعد بھی کام کی ادائیگیاں نہیں ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے وہ محکمہ کے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔منریگا مزدوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے دفتر سے کہا جارہا ہے کہ پہلے ایس ٹی او ایس سی طبقہ کے مزدوروں کو منریگا ادائیگیاں ہو نگی اور اس کے بعد باقی مزدور طبقہ کی جانب دھیان دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ منریگا سکیم کے تحت اس نوعیت کا کوئی حکم انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ملازمین کی جانب سے ایک غیر ضروری معاملہ زیر بحث لا رہے ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ منریگا کام کی ادائیگیاں جلداز جلد کی جائیں تاکہ غریبوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مینڈھر نے مذکور ہ الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروں کی اجرتیں جلدازجلد وگزار کی جائیں گی ۔