راجا ارشاد احمد
گاندربل//دواؤں اور خوشبودار پودوں کے بڑے پیمانے پر غیر دریافت شدہ دائرے کو استعمال کرنے کی ایک ٹھوس کوشش کے تحت شیرِ کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ جنگلات کے مصنوعات اور استعمال کے ڈویژن نے پشتون محلہ بنہ ہامہ وتہ لار میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد “طبی اور خوشبودار پودوں میں کاروباری مواقع”کے تحت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) کی وزارت کے اشتراک سے عمل میں لایا۔تربیت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہر مشتاق نے اقتصادی راہوں کو کھولنے میں پروگرام کے اہم کردار پر زور دیا۔ تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر پرویز احمد صوفی شعبہ جنگلات نے دواؤں اور خوشبودار پودوں کے اندر چھپے غیر استعمال شدہ معاشی امکانات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر صوفی نے منافع بخش کاروباری امکانات کے طور پر لیوینڈر اور روزمیری جیسے پودوں میں ڈویڑن کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار پر زور دیا۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ اشتیاق نے دواؤں اور خوشبودار پودوں پر توجہ مرکوز کی جس سے اس بڑھتے ہوئے کاروباری میدان میں قدم رکھنے کی عملی صورتوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔. تربیتی پروگرام میں علاقہ کے باشندوں اور کسانوں نے شرکت کی۔