کشتواڑ//وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ آزادانہ چارج ،پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ،آر دی ڈی اور پنچایتی راج سنیل شرما نے رواں ماہ میں اپنے حلقہ کے تیسرے دورے کے دوران کلگاڑی درابشالہ میں راستہ رکنے کے لئے حقائق کی جانکاری اور عوام کی شکایات سُننے کے لئے ایک جنتا دربار منعقد کیا ۔جنتا دربار منعقد کرنے کے علاوہ انہوں نے کئو ر تینجی (ناگسنی) کشتواڑ میں بی جے پی کاریہ کارنی میٹنگ بھی منعقد کی ۔انہوں نے جوان سال کارکنوں کو سخت محنت اور ضبط شکنی سے کام کرنے کی تلقین کی،تاکہ پارٹی کو مستحکم کیا جا سکے۔وزیر موصوف نے تواریخی سرتھل دیوی شرائن میں بھی حاضری دی اور وہان پر لوگوں کے مختلف مسائل اور شکایتیں سُنیںاور اُنہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کا فوراً ہی ازالہ کیا جائے گا۔وزیر نے گالی گڑھ میں کثیر ۔ڈائمنشنل پروجیکٹ کا بھی معاینہ کیا،جسکے لئے اُنہوں نے فنڈز اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے مہیا کئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا سائٹ کو بطور سیاحتی مقام کے فروغ دیا جا رہا ہے،جس میں مچھلیوں کا تالاب،آبشار اور دیگر کُچھ دلکش ایوئینٹس ہیں۔اس موقعہ پر ا ُنہوں نے ا س پر وجیکٹ کو بر وقت مکمل کرنے کے لئے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے کہا کہ کشتواڑ کو بطور سیاحتی مقام فروغ دینے کے لئے کافی مواقعے تھے لیکن اس پروجیکٹ کے قیام سے قبل کسی بھی سرکار نے اسکی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ کشتواڑ کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے مزید پروجیکٹ قائم کئے جائیں گے۔