عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم لسانوی نے اپنے حلقہ انتخاب سرنکوٹ کے علاقہ سیڑی چوھانہ میں نو تعمیر شدہ پنچایت گھر کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب کا انعقاد بلاک ڈیولپمنٹ آفس لسانہ حلقہ انتخاب سرنکوٹ کے عہدیداروں کے علاوہ مقامی نمائندوں، پنچایت ممبران اور علاقہ کے معززین کی موجودگی میں کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے چوہدری اکرم نے زمینی سطح پر تعمیر و ترقی کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ پنچایت گھر عوامی خدمت اور لوگوں کی ترقی کے لئے فعال مراکز کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے اس کی تعمیر کو موثر انداز میں مکمل کرنے پر محکمہ دیہی ترقی اور بی ڈی او لسانہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت گھر کی تعمیر کے بعد علاقہ کے تمام تر تعمیری کام اور دوسرے معاملات علاقہ کے لوگ اسی پنچایت گھر میں بات چیت کے ذریعہ احسن طریقے سے کئے جایں گے۔ انہوں نے کہا کہ نے اس طرح کی تعمیر دیہی تعمیر و ترقی کو بہتر بنانے اور حلقہ سرنکوٹ میں مقامی خود مختاری کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اور قدم کا نشان لگایا ۔دریں اثنا انہوں نے ایک اور تعمیری قدم کے تحت پی ایم جی ایس وائی محکمہ میں نباڑ سکیم کے تحت سرنکوٹ میں کلورٹ تا محلہ بڈانہ ملان دو کلو میٹر سڑک کی تعمیری کام کا بھی افتتاح کیا جس کی تعمیر 3.32 کروڑ روپے کی لاگت سے پوری ہوگی جس سے ان علاقہ جات کی عوام کو فایدہ حاصل ہوگا۔ اس موقعہ پر دونوں علاقہ جات کی عوام نے ممبر اسمبلی موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ان کے علاقوں میں مزید تعمیرو ترقی کے کام انجام دئیے جائینگے ۔