عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//اہم عوامی خدمات میں بنیادی ڈھانچے کی خامیوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کی نشاندہی کرنے کے لئے رکن قانون ساز اسمبلی تھنہ منڈی مظفر خان نے ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما کی موجودگی میںاپنے آبائی حلقہ میں سڑکوں کے پروجیکٹوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ .اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی اور بی آرائو سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے اور مقامی آبادی کی صحت کی اہم ضروریات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایم ایل اے مظفر خان اور ڈی سی ابھیشیک شرما نے سڑک کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا، بشمول اہم راجوری-تھنہ منڈی-سرنکوٹ سڑک۔ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن عہدیداروں نے حالیہ پیش رفتوں اور سڑکوں کے رابطے میں چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے جاری کاموں کے بارے میں اپ ڈیٹس پیش کیں۔ایم ایل اے نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مسافروں اور مقامی باشندوں کے لئے قابل رسائی راستوں کو یقینی بنایا جا سکے۔صحت کے حکام نے اجلاس کو صحت کی دیکھ بھال کے موجودہ انفراسٹرکچر اور طبی خدمات کو بڑھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایم ایل اے اور ڈی سی نے صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ دیہی اور دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ضروری صحت خدمات تک رسائی بڑھانے پر توجہ دیں۔تھنہ منڈی کے ایم ایل اے مظفر خان نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ تھنہ منڈی اور آس پاس کے علاقوں کے تمام باشندوں کو بہتر رابطے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سے مستفید کیا جائے۔ ڈی سی ابھیشیک شرما نے یقین دلایا کہ انتظامیہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور پروجیکٹ کی ٹائم لائن کو تیز کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کر رہی ہے۔