سرینگر// پاکستانی ملی ٹینٹوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے 15 ویںکور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے کہا کہ وادی میں ملی ٹینٹوں کی بھرتی میں کمی آئی ہے۔ جبکہ فوج کا انسداد دراندازی گرڈ مضبوط ہو گیا ہے۔زینہ پورہ شوپیان میں دو مہلوک فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کرنے کی تقریب کے حاشیے پرجنرل پانڈے نے کہاکہ ملی ٹینٹ تنظیموں کی موجودہ صورتحال میں وادی میں ان کی اعلیٰ قیادت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف حکمت عملیوں کو تیار کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پہلے سے ہی فورسز کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے، جنرل پانڈے نے کہا کہ کشمیر کی سلامتی کے لیے مجموعی طور پر پیرامیٹرز مثبت رہے، غیر مسلح شہریوں اور چھٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر اب بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔جی او سی نے بنیاد پرستی کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ وادی میں وائٹ کالر دہشت گرد ہمیشہ موجود رہتے ہیں، تاہم انہیں او جی ڈبلیو (اوور گراؤنڈ ورکرز) کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ پانڈے نے مزید کہا، "یہ دہشت گرد تنظیمیں ان لوگوں کو لالچ دیتی تھیں جنہوں نے خاندان کے ایک بنیاد پرست رکن کو کھو دیا تھا اور جو دہشت گرد بن گیا تھا۔