عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ پوری طرح چوکس ہے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے دورہ ریاسی کے دوران ان پولیس اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی جو کل کے انکاو¿نٹر کا حصہ تھے جس میں ضلع ریاسی کے چسانہ میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا گیا تھا۔چسانہ میں جوانوں اور افسران کے ساتھ تبادلی خیال کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے علاقے میں دہشت گرد کا سراغ لگانے کیلئے ایس ایچ او چسانہ اور آئی/سی پولیس چوکی ٹولی اور ان کی ٹیموں کے بر وقت اقدام اور چوکسی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس جیسی پیشہ ورانہ فورس سے ہر سطح پر اس قسم کی کارروائی کی توقع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات پر فوری اور موثر جواب دیا گیا۔ اس طرح کی تیز کارروائی کےلئے ڈی جی پی جموں و کشمیر نے پولیس پارٹی کو انعامات پیش کیے جو انکاو¿نٹر کا حصہ تھی۔ انہوں نے اہلکاروں کو شا با شی دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے کام کریں اور علاقے میں پاک حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کو کوئی موقع نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور جموں و کشمیر کے تمام حصوں میں بڑے پیمانے پر امن فروغ پا رہا ہے۔انکاکہناتھا”ہمیں دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے لیے مشن موڈ میں اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی“۔سنگھ نے کہا کہ ضلع ریاسی ایک حساس مقام ہے کیونکہ یہ سرحدی ضلع راجوری کے ساتھ ساتھ وادی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کی کوششیں ہوسکتی ہیں اور اس لئے تمام فورسز کو چوکس رہنا کی ضرورت ہے اورایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام محاذوں پر چوکس رہیں خاص طور پر ملک دشمن عناصر اور ان کے حامیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔ڈی جی پی نے دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام افسران کو سرحد پار سے دہشت گردی کے ڈھانچے کو بحال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے علاوہ تمام مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ پوری طرح چوکس ہے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سیکورٹی گرڈ پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کو دھکیلنے اور اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ڈی جی پی نے چسانہ میں مقیم 33 آر آر کے افسران اور جوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں آپریشنل پہلوو¿ں پر بریفنگ لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔