نیوز ڈیسک
نئی دہلی// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہاکہ دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو حزب المجاہدین کے چار کارندوں کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ سے منسلک ایک معاملے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں مجرم قرار دیا۔اس نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج -3 (پٹیالہ ہاؤس کورٹ) کی عدالت 27 فروری کو سزا سنائے گی۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (PMLA) کے مجرمانہ دفعات کے تحت سزا پانے والے چارملی ٹینٹوںمیں محمد شفیع شاہ، طالب لالی، مظفر احمد ڈار، اور مشتاق احمد لون شامل ہیں۔انہوں نے ٹرائل کورٹ کے سامنے منی لانڈرنگ کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر سے ہے۔ای ڈی نے کہا، “تحقیقات سے ثابت ہوا کہ جموں کشمیر ایفیکٹیز ریلیف ٹرسٹ (JKART) کی آڑ میں، حزب المجاہدین دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی اعانت میں سرگرم عمل ہے۔”ای ڈی نے اس معاملے میں اپریل 2020 میں کل 12 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 8 کو عدالت نے ‘اشتہاری مجرم’ قرار دیا ہے۔وفاقی ایجنسی نے اس تحقیقات کے حصے کے طور پر 1.22 کروڑ روپے کے اثاثے بھی ضبط کیے ہیں۔