سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بدھ کووزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹون کے دوران 45951 نئے کورونا معاملے سامنے آگئے ہیں، جبکہ اسی عرصہ کے دوران 817 لوگوں کی موت واقع ہوگئی جو گذشتہ دس ماہ میں سب سے کم ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک 30362848 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیںجبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 398454 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 60729 ہے۔