سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو ضروری طبی تشخیص کیلئے خیبر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے کئی ضروری طبی ٹیسٹ لئے گئے۔ وملک کو 10دسمبر کو گرفتار کرکے 16دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کوحریت (گ) کے رمیض راجہ ،حریت (م) کے فاروق احمد سوداگر ، مسلم کانفرنس(ش) کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، لبریشن فرنٹ اراکین مشتاق احمد اجمل، ظہور احمد بٹ، بشیر احمد کشمیری، غلام محمد ڈار وغیرہ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔