اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل میں جہاں طوفانی بارشوں سے بھاری پیمانے پر تباہی مچی ہوئی ہے وہیں ملکپورہ چلی سڑک پہلے کلومیٹر م پولئی نالہ کے نزدیک 300 میٹر حصہ ڈھہ گیا ہے جس کے نتیجے میں 10پنچائتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے۔اس دوران انتظامیہ نے ملکپورہ چلی سڑک کو عارضی طور پر بحال کیا گیا ہے۔ادھرایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار ،ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ ،اے ڈی سی انل ٹھاکر، اے سی ڈی دین محمد آفاقی، ایس ڈی ایم ارون کمار بڈیال سمیت متعدد افسران نے ملکپورہ، پولئی ،چلی، گندوہ کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔