نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور مزید 43 ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی ریکوری شرح بڑھ کر 93.27 فیصد ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 30,548 نئے کیس سامنے آئے اور اب کورنا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.45 لاکھ ہو گئی ہے۔