نئی دہلی//بھارت میں عالمی وباء کے 15ماہ کے عرصہ میں جمعرات کو پہلی مرتبہ کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ سے تجاوکر گئی ہے ۔ پچھلے سال سب سے زیادہ ایک دن میں ریکارڈ ہونے والے کیسز کی تعداد 10ستمبر کو 97400درج کئے گئے تھے۔اب پچھلے 9دنوں سے متواتر طور پر روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی اور 9دنوں کے دوران 13 لاکھ 88 ہزار 515افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 1038افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2لاکھ 739نئے معاملات سامنے آئے اور اسطرح ابتک ایک کروڑ 40لاکھ 74ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس دوران93ہزار 528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، اب تک ایک کروڑ24لاکھ29ہزار564افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 14 لاکھ کو عبور کرکے14لاکھ 71ہزار 877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر ا1 لاکھ 73ہزار 123 ہوگئی ہے ۔ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے ، یہاںکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد2لاکھ 90ہزار 721ہوگئی ہے جبکہ مزید 278مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے ۔