نئی دہلی // ملک میں کورونا کی دوسرے لہر کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ساڑھے تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس وبا سے دم توڑ گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ اسی عرصہ کے دوران 2624افراد اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ملک میں جمعہ کو 29 لاکھ ایک ہزار 412 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 13 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 832 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔