نئی دہلی// بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 6 ہزار 64 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ملک میں گزشتہ روز کے مقابلے 27ہزار469 کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 439 افراد کی موت ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو لاکھ 43ہزار 495افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 14 لاکھ 74ہزار 753سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک بھارت میں کُل 71کروڑ 69لاکھ 95ہزار 333نمونوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ 23 جنوری 2022 تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 162کروڑ 26لاکھ 7ہزار خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز 27.56لاکھ ٹیکے لگائے گئے۔