سرینگر//ریاست کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے برطانیہ کی اکسفورڈ یونیورسٹی میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ان کے ساتھ سیلفی کھینچنے کی درخواست کی۔ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا”ملالہ سے ملنے کی خوشی ہے۔کیاحیران کن عورت ہے۔بہت کم کسی سے میں نے سیلفی لینے کی درخواست کی ہے“۔تاہم عمر عبداللہ نے ابھی نوجوان نوبل انعام یافتہ ملالہ کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹرپر شیئرنہیں کی ہے۔عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزیدلکھا ہے کہ انہوں نے اکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹ انتھونی کالج میں طلباءاور دیگر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔