سرینگر// حکومت نے اعلان کیا ہے کہ7ویں تنخواہ کمیشن کے تحت کام کرنے والے مستقل ملازمین کو یکم جولائی سے31فیصد کے حساب سے مہنگائی بھتہ دیا جائے گا، جو پہلے 28فیصد تھا۔ فائنانشل کمشنر فائنانس اتل ڈلو کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جو سرکاری ملازمین7ویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مستقل طور پر تنخواہ حاصل کرتے ہیں،انہیں موجودہ28فیصد مہنگائی بھتہ کو بڑھا کر یکم جولائی سے31فیصد مہنگائی بھتہ دیا جائے گا۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی2021 سے اضافی قسط کے ائریرس امسال نومبر میں نقد فراہم کئے جائیں گے۔مرکزی سرکار نے پچھلے مہینے ملازمین کی واجب الادا مہنگائی بھتہ کی 3فیصد قسط واگذار کی تھی۔