عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سرکاری ملازمین اور ایسو سی ایشنوں کے متعدد وفود نےسول سیکرٹریٹ جموں میں وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی اور وزیر کو اپنی خدمات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور سروس کی معقول کی شرائط کی اہمیت پر زور دیا اور اُنہیں یقین دلایا کہ حکومت انہیں زیادہ حوصلہ افزائی اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کے قابل بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر عوامی خدمت کے لئے زیادہ لگن کے ساتھ کام کریں۔وفود اور ایسو سی ایشنوں میں صدر مشن سٹیٹ ہوڈ جموںوکشمیر ، جموں وکشمیر الیکٹریکل اِنجینئرنگ گریجویشن اور صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے مختلف اَفراد شامل تھے۔