نئی دلی //مختلف غذائیات تیارکرنے والی کمپنی ’ایف آئی ایل انڈسٹریز‘نے سال 2018کیلئے بہترین اورمقوی غذاء تیارکرنے کاقومی ایوارڈحاصل کیا۔ایف آئی ایل نامی کمپنی کویہ ایوارڈ’اکیوٹ فرئوٹ اینرگائزرکیلئے دیاگیا۔یہ پہلاموقعہ ہے جب ریاست کی کسی نجی کمپنی کوعالمی معیارکی مقوی غذائیات تیارکرنے کیلئے قومی سطح کے ایوارڈ کاحقدارقراردیاگیا۔ایف آئی ایل کویہ خصوصی ایوارڈمشروبات کے زمرے میں دیاگیا۔Nielsonکی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں بھارت کے مختلف شہروں اورعلاقوں میں رہنے والے لوگوں سے بالمشافہ مختلف مشروبات اورغذٓئیات کے بارے میں رائے طلب کی توبیشترایسے لوگوں نے ACUTE Fruit Energizerکے حق میں اپنی رائے دی۔ڈائریکٹرایف آئی ایل انڈسٹریزاوئیس الطاف نے ورلی ممبئی میں واقع ہوٹل ’دی فورسیزنزہوٹل‘میں20اپریل2018بروزجمعہ منعقدہ ایک پُروقارتقریب کے دوران قومی اوربین الااقوامی سطح کے سرکردہ صنعت کاروں کی موجودگی میں ACUTEکی نمائندگی کی ۔پروڈکٹ آف دی ائریعنی سال کی بہترین مصنوعات کاتعین کرنے کیلئے الگ الگ سروے کئے گئے تھے ،اوراس دوران جموں وکشمیرکی ایک نجی کمپنی کے تیارکردہ ایک مشروب کوقومی ایوارڈکیلئے منتخب کیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ یہ بین الااقوامی سطح کی تقریب تھی کیونکہ اس دوران دنیاکی مشہورکمپنیوں کے تیارکردہ مشروبات اورغذائیات کی مقبولیت کاتعین باضابطہ سروے کے بعدعمل میں لایاجاتاہے ۔ ورلی ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران جن دیگرنجی کمپنیوں کوبہترین مشروبات وغذائیات اورسروس فراہم کرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازاگیا، اُن میں Nestle,Mahindra,Havell'sاورP&G بھی شامل ہے۔ایف آئی ایل کی تیارکردہ ایوارڈیافتہ مشروب ACUTE Fruit Energizerکے بارے میں معلوم ہواکہ یہ خاص اورمعیاری ومقوی مشروب تیارکرتے وقت ایف آئی ایل نے Monarch Beverages Franceکااشتراک حاصل کیا۔بتایاجاتاہے کہ ACUTE Fruit Energizerکی خاص بات یہ پائی گئی کہ یہ مشروب نہ صرف ایک جوس ہے بلکہ یہ ایک مقوی اورتوانائی دینے والی مشروب بھی ہے،اوراس کوتیارکرتے وقت توانائی وتسلی کیساتھ ساتھ ذائقے کابھی خیال رکھاگیاہے۔