سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجد کشمیر کے امیرحافظ عبدالرحمن اشرفی مہتمم دارالعلوم سیدالمرسلین چوگام کولگام نے معروف عالم دین مفتی محمد ایوب شوپیانی اورمولانا شفیق الرحمن شوپیانی کی والدہ محترمہ کے رحمت حق ہونے پر تعزیت اورہمدری کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہا غم کی اس گھڑی میں انجمن کے تمام ممبران علماء لواحقین کے ساتھ غم میں برابرکے شریک ہیں۔