سرینگر //گزشتہ کئی دنوں سے جاری خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ سنیچر کے روز مطلع ابر آلودرہا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کر رکھی ہے کہ6اور 7مارچ کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو رہی ہیں جس کے نتےجے میں بارشوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیںاور 8مارچ بعد دوپہر تک موسمی صورتحال خراب رہے گی ۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی میں 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہوسکتا ہے اور 8مارچ بعد دو پہر تک موسمی صورتحال خراب رہے گی۔