؎نئی دہلی// مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں نرسوں کے کام چھوڑ کر اپنی آبائی ریاست لوٹ جانے سے یہ ریاست اب ایک بڑے بحران میں گھرتی نظر آرہی ہے ۔یہاں موصول رپورٹوں کے مطابق مغربی بنگال میں مختلف اسپتالوں میں تعینات منی پور کی کُل 185 نرسوں نے نوکری سے استعفی دے دیا ہے اور اپنی آبائی ریاست لوٹ بھی گئی ہیں۔رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ دیگر شمالی مشرقی ریاستوں اور اڈیشہ میں بھی کافی تعداد میں نرسیں نوکری چھوڑ سکتی ہیں۔