نئی دہلی//کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جاری جنگ میں معیشت کی بگڑتی صورت حال کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے پٹری پر لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔محترمہ گاندھی نے سنیچر کو مسٹرمودی کو اس معاملے میں ایک خط لکھا اور کہا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے سامنے کئی چیلنج پیدا ہوگئے ہیں۔