عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی آف جموں نے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ساتھ ایک تاریخی شراکت داری کی ہے۔اس مفاہمت نامے کا مقصد سکاسٹ جموںمیں ایک معیاری زرعی مظاہرہ فارم (SADF) تیار کرنا ہے۔ ڈاکٹر بی این ترپاٹھی، وائس چانسلر، سکاسٹ جموںاور اسنیہ لتا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (شمالی) بی آئی ایس کی موجودگی میں معاہدے کو باقاعدہ شکل دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بی این۔ ترپاٹھی نے سکاسٹ جموںاور BIS کے درمیان دیرینہ تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو ان کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اور کاشتکاری میں تحقیق اور ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس تعاون سے امید کی جاتی ہے کہ اپ گریڈ شدہ معیارات اور جدید R&D سپورٹ کے ذریعے زرعی شعبے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے یونیورسٹی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔سنیہ لتا نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ایم او یو کسانوں میں معیاری شعور بیدار کرنے کے لیے BIS کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سکاسٹ جموںکے علم کی بنیاد، BIS کی معیاری کاری کی کوششوں کے ساتھ، بڑے پیمانے پر کسانوں اور معاشرے کو کافی فائدہ پہنچائے گی۔