عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ٹائر بنانے والی معروف کمپنی سیٹ لمیٹڈ نے دور دراز علاقوں میں مشکلات کا شکارہونے والے موٹر سائیکل سواروں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چلتی پھرتی ٹیم (Mobile Crew)کومعرض وجود میں لایا ہے ۔یہ موبائل ٹیم موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک جدید سروس ثابت ہوگی ۔ اس اہم پروگرام کودشوار گزار خطوں،پیشہ ور افراد تک محدود رسائی اور موبائل نیٹ ورک کوریج سے دوچار علاقوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ پائلٹ پروگرام لداخ کے سرچو اور ماہے میں شروع ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ پورے ہندوستان میں بائیک چلانے کے دیگر مشہور مقامات تک پھیلانا ہے۔