سرینگر//جموں اینڈ کشمیر فکشن رایٹرس گلڈ کی 116 ویں نشست معروف فکشن نگار رحمان عباس کے اعزاز میں کل ہوٹل شہنشاہ پیلس بلیوارڈ روڑ سرینگرمیں منعقد ہوئی۔نشست کی صدارت گلڈ کے سرپرست اعلی و معروف فکشن نگار وحشی سعید نے کی جبکہ ایوان صدارت میں رحمان عباس بطور خاص مہمان اور معروف فکشن نگار نورشاہ ،کاچو اسفندیارخان بطور مہمانان ذی وقارنشست میں موجود تھے۔ گلڈ کے جنرل سیکریٹری سلیم سالک نے مہمانوں کا استقبال پیش کیاجبکہ ڈاکٹر الطاف انجم نے مہمان خصوصی رحمان عباس پر اپنا تحریر کردہ مقالہ پیش کیا۔نشست میں دو افسانے اور ایک ناول کے چند اقتباسات پڑھے گئے۔ غلام نبی شاہد کا افسانہ ’’ آجادی ‘‘ ڈاکٹر مشتاق حیدر نے پڑھا جبکہ شفیع احمد نے اپنا انگریزی افسانہ ’’ Toddler‘‘ پیش کیا۔ افسانوں پر خاصی تفصیلی گفتگو کی گئی۔رحمان عباس نے اپنی تازہ ناول ’’روحزن ‘‘ سے کچھ اقتباسات بھی پڑھے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔جن ممبران نے نشست میں شرکت کی ان میں شفیع احمد، شکیل الرحمن، شہزادہ بسمل، مشتاق مہدی،داکٹر ریاض توحیدی، ڈاکٹر بشارت احمد،راجہ یوسف، غلام نبی شاہد، ڈاکٹر اشرف آثاری، محمد امین بٹ، زبیر قریشی،محی الدین رشی،مشتاق برق، ڈاکٹر مشتاق حیدر،مقبول ساحل،حبیب ہمراز اورطارق شبنم قابل ذکر ہیں۔ آخر پر مہمانوں اور ممبران کا شکریہ گلڈ کی نائب صدر ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض گلڈ کے چیف کاڈنیٹر ناصر ضمیر نے انجام دیئے۔