سرینگر//وادی بھرمیںمعراج العالمکی تقریب سعیدتزک واحتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس مناسبت رات بھردرگاہ حضرتبل کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی کی مساجد و خانقاہوں میں شب خوانی کی مجالس منعقد ہو ئےں اورآج دن بھر عقیدتمند نمازوں کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہونگے۔ ریاست کی بیشتر مساجد، خانقاہوں ،آستانوں ،دینی مدارس اور درسگاہوں میں بھی روح پروراوربابرکت اجتماعات کا اہتمام کیاجارہا ہے جہاں علمائے دین فلسفہ معراج پر روشنی ڈالیں گے ۔صوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں ،جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے عقیدتمندوں کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے ٹریفک نظام کا اعلان کیاہے ،جسکے تحت گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔ اس دوران گاڑےوں کی پارکنگ کیلئے مناسب انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔وادی میں معراج العالم کی مناسبت سے شب خوانی کی تقرےب سوموار اور منگل کی درمےانی رات درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں عقےدتمندوں نے شرکت کرکے حضور اقدس کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت اوراللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی فرمانبردار ی اوراطاعت کااظہارکےا۔ درگاہ شرےف حضرتبل مےں سو موار شام نماز عشاءاداکرنے کے بعد شب معراج کی روح پرور مجالس کاآغازہوا۔آ ج ےعنی منگل کو معراج العالم کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوگی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جمع ہوں گے جو ہر نماز پر موئے شرےف کے دےدار سے فےضاب ہو ں گے۔ اسی طرح کی تقرےبات وادی بھر کی دےگر مسا جد اور زےارتگاہوں پر بھی منعقد کی جائےں گی۔ درگاہ جانے والے زائرین کیلئے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیاگیاہے جبکہ جگہ جگہ رضاکار تنظیموں کی طرف سے لوگوں کیلئے مشروبات بھی دستیاب رکھی جائیں گی اور اس حوالے سے تمام طرح کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔ ادھرچرار شریف اور پکھر پورہ میں بھی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ ، زیارت مخدوم صاحب کوہ ماراں، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ، زیارت دستگیر صاحب سرائے بل سرینگر ، کھرہامہ ، آثار شریف پنجورہ شوپیان، ایم شریف بانڈ ی پورہ،کعبہ مرگ ڈورو شاہ آباد درگاہ عالیہ بار ہمولہ کے دیگر مساجد اور زیارت گاہوں پر بھی شب خوانی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔دریں اثناءمسلم وقف بورڈ کی ایک اطلاع کے مطابق معراج العالم کے سلسلے میں زیارت گاہ اہم شریف میںمنگلوار کو ہر نماز کے بعد ماسوائے نماز عشا کے تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔اطلاع کے مطابق 28اپریل بروز جمعتہ المبارک کو بھی نماز عشا¿ کے بغیر ہر نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی ہوگی۔اس ضمن میں عقیدتمندوں کی سہولیت کے لئے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔