مینڈھر// معراج العالم کے موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یاد و کے کہنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشار ت حسین نے پونچھ کی کئی مساجد اور زیارتوں کا چکر لگایا۔ ان کے ہمراہ کئی ضلع ا ٓفیسران اور ایس ایچ او پونچھ بھی تھے۔ اس موقعہ پر انہوں نے مسجدوں کے امام و زیارتوں کے گدی نشینوں سے ملاقات کرکے شب معراج کے دن پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو آپ ہمیں بتائیں کیوں کہ شب معراج کے موقعہ پر بیشمار لوگ مسجدوں میں حاضری دیتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پونچھ میونسپلٹی کی حدود میں آنے والی مسجدوں اور زیارتوں پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔