منڈی//فوج کی پونچھ برگیڈ اور دہلی کی کیوانس کلب نامی ایک نجی این جی او کی جانب سے ضلع پونچھ کے معذور افراد کیلئے پونچھ برگیڈ میںمصنوعی آلات نصب کرنے کیلئے ایک تین روزہ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں ان لوگوں کو مصنوعی آلات لگائے جا رہے ہیں۔کیمپ کے دوران جسمانی طورپر کسی کے اعضا سے معذور افراد کو ماہرین کی مدد سے مصنوعی آلات لگائے جارہے ہیں ۔کیمپ کے دوسرے روز 48افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں 37مرد اور 7خواتین جبکہ چار بچے بھی شامل تھے ۔ان میں کئی افراد ایسے بھی تھے جن کے جسمانی اعضا ہند پاک افواج کے درمیانی ہونے والی گولہ باری کے دوران بھی متاثر ہوئے تھے ۔ابھی تک 74معذور افراد میں مصنوعی اعضا لگائے گئے ہیں ۔