عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//معتدل پھلوں کی کاشت اور ان کی شاخ تراشی کی یہاں شیرکشمیر زرعی یونیورسٹی میں چھ ہفتوں کے کاروباری تربیتی پروگرام کے دوران بڈگام کے چیف ایگری کلچر افسر ڈاکٹر اقبال بابا نے اہمیت اُجاگر کی ۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ ماہر شاخ ساز بننے کے ساتھ ساتھ ٹرینر بنے ۔انہوں نے اس شعبے میںکاروباریوں کیلئے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔مسرت جہاں سبجیکٹ میٹر سپشلسٹ نے معتدل پھلوں کے باغات کے انتظام وانصرام پر عملی مہارت ، نظریاتی علم اورتجربے پرتوجہ مرکوزرکھنے پرزوردیا۔چھ ہفتوں کے اس پروگرام کااہتمام یونیورسٹی کے شعبہ باغبانی نے مرکزی وزارت مائیکرو،سمال ومیڈیم اینٹرپرائز ز وزارت کے تعاون سے کیا ہے۔اس میں قریب25شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔کورس کارڈنیٹر ڈاکٹر نویشن نذیر نے تربیتی پروگرام کامجموعی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سائنسی طریقے سے پیڑوں کی شاخ تراشی کرنے سے میوہ کی پیداوار میں30سے40فیصد اضافہ ہوگا۔