سوپور//جماعت اسلامی تحصیل سنگرامہ ضلع بارہمولہ (ب) کے ترجمان کے مطابق مطالعہ قرآن ٹیسٹ 2017جو وادی میں نامساعد حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے ،کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق اب یہ ٹیسٹ14مئی2017کو منعقد کیا جائے گا ۔متعلقین سے اس حوالے سے مقررہ نئی تاریخ سے دو روز قبل ذمہ داران تحصیل سنگرامہ بارہمولہ(ب) سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کی جاسکے۔