کپوارہ//کپوارہ کے ندی نالوں میں ریت اور باجری نکالنے کیلئے جے سی پی مشینوں کے استعمال سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں جگڑ پورہ ، برمبری سمیت نصف درجن علاقوں کے مزدوروں نے کپوارہ میں احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ندی نالوں میں ریت اور باجری نکالنے کیلئے اگر چہ ٹینڈر ڈالے گئے ہیں لیکن ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں نے وہاں مزدوروں کے بجائے مشینوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کی روزی روٹی متاثر ہوگئی ہے ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے مطالبہ کیا کہ ندی نالوں میں جے سی بی مشینوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔