بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے مشترکہ مسابقتی(ابتدائی) امتحانات 2022 کیلئے 89 مبصرین اور131دیگر عملے کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری آرڈر کے مطابق یہ امتحانات جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جموں اور سرینگر کے مختلف امتحانی مراکز میں31جولائی کو منعقد ہو رہے ہیں۔ امتحانات کیلئے وادی کے مراکز میں ڈپٹی ایکسائز کمشنرکشمیر تزائن مختار،ڈی آئی سی پلوامہ جنرل منیجر ڈاکٹر ظہور احمد ماگرے، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ گاندربل کے پروگرام افسر سید سجاد قادری،آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بڈگام کے پروگرام افسر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس (سٹیمپس) سرینگر سمیرا شمیم،سرینگر میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر ریاض احمد شاہ، محکمہ شہری رسدات و امور صارفین کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد اسلم، ڈپٹی لیبر کمشنر سینٹر جموں کشمیر طاہر مصطفی ملک، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ اننت ناگ کے پروگرام افسر ایس سندیپ سنگھ بالی، کسٹوڈین اویکو پراپرٹی کشمیر طارق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر الیاس احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرینگر بلال مختار ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر ملک وسیم احمد، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیکریٹری منتاشا بنت رشید، محکمہ کلچر کے ڈپٹی سیکریٹری اشتیاق احمد بٹ، محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اشرف، محکمہ ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سینٹر سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیبا عنایت،،اربن لوکل باڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق بٹ، جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی بشیر احمد پڈر، لییک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری عرفان پڈر، ضلع منرل افسر بارہمولہ پیر زاہد احمد، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکریٹری مدثر حسین، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اننت ناگ مختار احمد آہنگر، ایس ٹی او سرکل این سرینگر سید مشتاق رضوی،سی ٹی او انفورسمنت سینٹرل نور الدین بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول سعادت اقبال شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکز سے متعلقہ تقرری کا فیصلہ جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کریں گا۔آرڈر کے مطابق اسی طرح جموں کے مراکز میں61مختلف افسران کو ان مسابقتی امتحانات میں بطور مبصرین تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق ان امتحانات کیلئے مختلف محکموں سے131ملازمین کی تعیناتی عمل میں لانے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔