عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر (سی سی آئی کے) نے ڈل جھیل میں آتشزدگی کے بھیانک واقع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جس میں نہ صرف پانچ کروڑوں روپے کا مالی بلکہ جانی نقصان بھی ہوا۔سی سی آئی کے سرپرست مشتاق چایا نے اس سانحہ پر متاثرہ ہوس بوٹ مالکان سے اظہار یکجہتی کی جبکہ آگ کی اس ہولناک واردات میں تین سیاحوں کے ازجان ہونے پر سخت رنج وغم کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کو فوری امداد دی جانی چاہیے اور انہیں ہاوس بوٹس کی تعمیر نو کے لیے سبسڈی پر لکڑی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ یہ مزکورہ ہاوس بوٹ پھر سے اپنی روزی روٹی کمانے کے لائق بن جائے اس بیچ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے صدر طارق راشد گانی نے ایسوسی کے دیگر زعما کے ساتھ جھیل ڈل سے متاثرہ ہاؤس بوٹس مالکان سے ملاقات کی اور ہاؤس بوٹس مالکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری معاوضے اور بحالی کا معاملہ اعلیٰ حکام سے اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔اس موقع پر طارق گانی نے ایل جی انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تباہ شدہ ہاؤس بوٹس کا معائنہ کریں اور ہوئے نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی فوری مالی امداد کو یقینی بنائیں۔