سرینگر//مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے چیئرمین مشتاق الاسلام کو کوٹھی باغ تھانہ سے سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔موصوف کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں مسلسل ساتویں کیس میں ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے ایک اور کیس میں ملزم ٹھہرا کر سنٹرل جیل منتقل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف 9مئی سے بند ہیں ۔