لکھنئو// آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمانوں کے یوگا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا دن پر مسلمان یوگا کر سکتے ہیں، لیکن اس میں کسی قسم کی پوجا کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، "یوگا بہترین چیز ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔ لیکن یوگا اتسو کے دوران مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی پوجا سے بچنا چاہئے۔خبروں کے مطابق لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں 21 جون کو ہونے والے یوگا دن کی تقریب میں 50 ہزار لوگ یوگ کرنے والے ہیں۔ ان میں 300 مسلم خواتین اور مرد شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔