سرینگر//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے گول گجرال تالاب تلو جموں میںایک تقریب پر بنک عملے کے تربیتی ادارہ اور تفریحی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ سنگ بنیاد ڈائریکٹر بورڑآف بنک ڈی کے پندوہ ،راہل بسنل اور ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ آر کے چبر کی موجودگی میں رکھا گیا ۔بنک کے سینئر و موجودہ افسران اور مقامی آبادی کے ممبران بھی تقریب میں موجود تھے ۔واضح رہے کہ بنک عملے کیلئے اقامتی تربیتی ادارہ قائم کررہا ہے جس میں ،الیکٹرانک لابی ،لیکچر ہال ،انتظامیہ بلاک،کانفرنس روم،لائیبرری ،کمپیوٹر روم ،آڈیٹیوریم ہوسٹل اور فیکلٹی اقامت کی سہولیات میسر رکھی جائیں گی جبکہ تفریحی مرکز موجودہ اور سبکدوش عملے اور ان کے کنبوں کیلئے ٹینس اور بیڈ مینٹن کورٹ ،بنک کلب اور مہمان خانہ پر مشتمل ہوگا۔بنک عملے کیلئے دلی سراہنا کرتے ہوئے چیئرمین و سی ا ی او پرویز احمد نے کہا ’’مسلسل تربیت اور تبدیلی ہی موجودہ بہترین ماحول میں کامیابی کیلئے بنیادی ہنر ہے ،چاہے وہ بزنس ہو یا سماج‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ آج کی یہ سنگ بنیاد تقریب ہمارے اس خیال اور منشور کی طرف ایک عملی قدم ہے ۔اس ادارے کی مضبوطی اور ترقی کیلئے ہمیشہ ہی جے کے بنک کنبے کی افرادی قوت ہی بنیاد رہی ہے ۔ہم اپنے عملے کی جہد مسلسل اور لگن کا ادراک کرتے ہیں اسی لئے اس کنبے کو مزید مضبوط کرنا صلاحیتوں کو فروغ دے کر مسلسل تربیت کے مواقع پیدا کرکے ہماری روز مرہ کاوشوں کا حصہ ہے ۔عملے کیلئے تربیتی ادارہ اور تفریحی مرکز کے بنیادی ڈھانچے کے طرز کے بارے میں بولتے ہوئے چیئرمین نے مزید کہا ’’علم طاقت ہے اور علم میں سرمایہ کاری اور فروغ ہنر کسی بھی ادارے اور کاروباری ادارے کیلئے از حد ضروری ہے ۔جے کے بنک مسلسل خود کو بہتر صنعت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوششو میں لگا رہتا ہے اور بینکنگ صنعت کے بدلتے تناظر میں یہ ادارہ قائم کرنا بھی اسی سمت میں سر نو سرمایہ کاری ہے ۔ہم نے تربیت اور فروغ ہنر کو فروغ انسانی وسائل کیلئے لازمی جز ٹھہرایا ہے اور اسے ترجیحی سطح پر رکھا ہے اور اسے اعلیٰ معیار تک پہنچایا ہے اور اس کے لئے ہمیں عملے کیلئے تربیتی مرکز جس میں جدید سہولیات بشمول اقامتی سہولیت دستیاب رکھنے کلی ضرروت پیش آئی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ بنک نے بزنس اور روزگار فراہمی میں توسیع کی ہے جس کیلئے موجودہ تربیتی ڈھانچے کو مزید استوار کرنے کی ضرورت تھی ۔اس بنیادی ڈھانچے کے قیام سے اس قبیل کی ساری ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا۔اسکے علاوہ موجودہ تربیتی پروگراموں اور موضوعات کو نئے سرے سے تشکیل دینا ہوگا تاکہ صحیح وقت میں صحیح ہنر کو سامنے لایا جاسکے ۔انہوں نے عملے کو مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق مکمل طور ہم آہنگ کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کیلئے ایک مکمل کمپیوٹر لیب قائم ہو تاکہ تربیت گذار عملہ روزانہ بنیادوں پر ٹیکنیکی سطح پر خدمات کی فراہمی کا اہل ہوپائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند کام کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے ایک تفریحی مرکز کا قیام بھی ضروری ہے جو موجودہ اور سبکدوش ملازمین بنک کے لیے دستیاب رہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ یہ مرکز عملے کے درمیان تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ اس میں جم اور لائبریری قائم ہوگی تاکہ عملہ اس سے مستفید ہو۔یہ سہولیات ہماری طرف سے اپنے محنتی عملے کے تئٰن اظہار عقیدت ہے جو سخت محنت و لگن کے دوران اپنے لئے تفریحی اوقات نہیں پاتے ہیں ۔ہم تربیت اور کام کاج کے درمیان بہتر صحت مند تناسب قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ چیئرمین جے کے بنک نے بنک کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ کے ہمراہ بنک کی جانب سے تیار و فروغ دی گئی پارک راجندر پارک کنال روڑ کا دورہ کیا اور وہاں شجر کاری کی ۔پرویز احمد نے عام لوگوں کی سہولیت کیلئے موقع پر ہی کئی احکامات صادر کئے ۔انہوں نے پارک میں ایک جمنازم،میوزکل فائونٹین اور معیاری فوڈ جوائنٹ سہولیت کے قیام کا بھی اعلان کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں کی طرف راغب ہوں۔