سوپور//سوپور قصبہ میںنقب زنی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔جمعرات کو چوروں نے دوران شب مسجد غوثیہ نوحمام میں نصب اے سی ،مائک اور کچھ دیگر آلات کو اُڑا لیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں صدر ٹریڈرس فیڈریشن نے بتایا کہ یہ چوری کا کوئی پہلا واقع نہیں ہے بلکہ پچھلے کئی برسوںسے قصبہ میں نقب زنی کی کوئی نہ کوئی واردات پیش آتی ہے جس سے قصبہ کی آبادی میںتشویش پائی جاتی ہے۔