ترال//سرینگر جموں شاہراہ پر بارسوکے نزدیک سی آر پی ایف کانوائے میں شامل کچھ اہلکاروں کی جانب سے راہ گیروں کی مارپیٹ کرنے کے خلاف لوگوں اور طلباء نے احتجاج کر کے سرینگر جموں شاہراہ پر دھر نا دیکر ٹریفک کی نقل و حمل ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک روک دی۔ ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر لیتہ پورہ کھنی بگ بارسو کے نزدیک منگل کی صبح9بجے کے قریب سی آر پی ایف کی کانوائے کیساتھ ڈیوٹی پر مامورکچھ سی آر پی ایف اہلکارو ں نے کچھ راہ گیروں اورڈرائیوروں کی مارپیٹ کی ،جس کے بعدمقامی لوگوں اور طلبا ء نے ابتدائی طور واقعے کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔اس دوران شاہراہ پر سفر کررہے مسافروں ،ڈرائیوروں اور سکولی بچوں نے گاڑیوں سے اتر کراحتجاج میں شامل ہوکر شاہراہ پردھرنا دیا جس کے نتیجے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک شاہراہ پر ٹریفک جام رہا ۔احتجاج میں شامل لوگ واقعہ میں ملوث اہلکارو ں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مسافروں نے بتایا جب سے لیتہ پورہ واقعہ پیش آیا تب سے شاہراہ پر ہر جگہ اہلکار لاٹھیوں سے لیس ہوکر لوگوں کی ہڈ پسلی ایک کر دیتے ہیں ۔بعد میں پولیس کی یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کیا گیا۔